ملتان(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ ملکی معیشت میں استحکام اور روزگار کے مواقع جات میں اضافہ کے لیے کامیاب جوان سکیم سمیت دیگر سکیموں کوشروع کیاگیا ہے،سائوتھ پنجاب میں 250کروڑ روپے کے قرضہ جات تقسیم کیے گئے ہیں جس سے 5000افراد کو روزگار حاصل ہوا ہے۔ ان باتوں کااظہار انہوں نے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں منعقدہ دوروزہ ” ایس ایم ای میلہ” کے شرکا سے بذریعہ ویڈیولنگ خطاب کرتے ہوئے کیا۔عثمان ڈار نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ ان سکیموں سے کاروباری افراد استفادہ کررہے ہیں اور اپنے کاروبارکو بڑھا رہے ہیں۔ کامیاب جوان سکیم کے تحت 100ارب روپے کے قرضہ جات تقسیم کیے جائیں گے،اس سکیم میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کلیدی کردارادا کررہاہے،نہ صرف یہ سکیم بلکہ ”گھرآسان سکیم ”اور ”SAAF”پروگرام بھی کامیابی سے رواں دواں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اربوں روپے کے یہ قرضہ جات نہ تو سیاسی ہیںاور نہ ہی سفارشی،حکومت شفاف انداز میں یہ قرضہ جات تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کوالٹی لون دے گی اور حقدار کوہی یہ قرضہ دیں گے تاکہ اس کے اثرات ملکی معیشت پر مرتب ہوں۔ حکومت سروسز، مینوفیکچررز اور زرعی شعبہ جات کی ترقی پر فوکس کیے ہوئے ہے اور ان شعبہ جات میں قرضے دیئے جار ہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایوان تجارت وصنعت کے ممبران کو با لخصوص یہ قرضہ جات تقسیم کیے جائیں گے۔ ایوان تجارت و صنعت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ممبران کی نشاندہی کرے جن کو قرضہ جات کی ضرورت ہے اور وہ واقعی اپنا کاروبار بڑھانے یا نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ان سکیموں کی کامیابی میں سٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ 21پارٹنر بینکوں کا کردار بھی اہم ہے،بینک آف پنجاب 10ارب روپے کے قرضہ جات تقسیم کررہاہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...