پرچی چیئرمین کا تعلیم کو ترجیح دینے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،سکول بند کر کے تعلیمی بجٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،شہباز گِل

0
179

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کا تعلیم کو ترجیح دینے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،سکول بند کر کے تعلیمی بجٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ پیر کو بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین کا تعلیم کو ترجیح دینے کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، سندھ میں ایک ہزار 459 سکول صرف کاغذوں کی حد تک موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تقریباً 1400 سکول کئی سال سے مکمل طور پر بند ہیں۔ ساڑھے تین ہزار سکول فعال نہ ہونے کی وجہ ہے بند ہوئے۔ سندھ کے ڈاکوؤں نے سندھ کے مستقبل کے ساتھ گھناؤنا کھلواڑ کیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ سکول بند کر کے تعلیمی بجٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، سندھ کے ڈاکوؤں کی شرانگیزی سے معصوم بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھانے کا وزیر تعلیم سندھ کا بیان شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صرف آلِ زرداری کی تعلیم پر توجہ دی گئی۔ معصوم بچوں کا مستقبل تاریک کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔