اسلام آباد(این این آئی)عالمی یوم تعلیم کے موقع پر احساس تعلیمی وظائف میں اہل گھرانوں کے سکول و کالج جانے والے بچوں کے اندراج کیلئے احساس تعلیمی وظائف کی ایپ کا باقاعدہ اجراء ہوا۔اس حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نے کوٹ ہتھیال بھارہ کہو میں اسلام آباد گورنمنٹ ماڈل کالج کا دورہ کیا اور احساس تعلیمی وظائف ایپ پر ایک طالبہ کا اندراج خود کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نے بچوں، ان کی مائوں اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی اور ان کو ایپ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔بعد ازاں میڈیا بریفنگ بھی منعقد ہوئی۔ میڈیا کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بذریعہ ایپ احساس کے اہل گھرانوں کے بچی گھر بیٹھے باآسانی رجسٹر ہوسکتے ہیں اور اب اندراج کیلئے والدین کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ احساس تعلیمی وظائف سے 1کروڑ بچے مستفید ہونگے اور ابتک 67لاکھ بچوں کا اندراج مکمل ہو چکا ہے۔ پروگرام کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ تین سال کی کاوشوں کے بعد وظائف کا یہ مکمل ڈیجیٹل نظام بنایا گیا ہے اور بمطابق احساس پالیسی، تعلیمی وظائف کے تحت لڑکیوں کا وظیفہ زیادہ رکھا گیا ہے، احساس کے تحت پرائمری تعلیم کی تکمیل پر بچیوں کیلیئے یک وقتی گریجویشن وظیفہ بھی جاری ہوتا ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کنڈیشنل کیش ٹرانسفرز، نوید اکبر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ پروگرام کے تحت اہل گھرانوں کے 4سے 22 سال کے طلباء تعلیمی وظائف کیلئے رجسٹر ہوسکتے ہیں،اندراج کیلئے ماں کا شناختی کارڈ، ب فارم، تصدیق شدہ داخلہ رسید اوربچے کی ڈیجیٹل تصویر بنانالازم ہیں،ملک میں تعلیم کے فروغ کے پیش نظر احساس تعلیمی وظائف کا دائرہ کار کچی تا بارہویں جماعتوں پر محیط ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...