لاہور(این این آئی ) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدتہذیبی مسلم لیگ (ن) کا وتیرہ ہے، یہ چور مچائے شور والا راگ الاپ رہے ہیں، مریم اورنگزیب کے عمران خان کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ قابل مذمت ہیں، ترجمان ن لیگ اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ماضی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے رہے، مریم اورنگزیب نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر کے ہر پاکستانی کی دل آزاری کی ہے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اخلاقی، سیاسی و جمہوری اقدار کا کوئی وجود نہیں۔انہوںنے کہاکہ نازیبا الفاظ پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے، کوئی بھی شائستہ یا باوقار شخص ایسے الفاظ کا چنا نہیں کر سکتا۔مسلم لیگ (ن) اس وقت چور مچائے شور والا راگ الاپ رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں، پاکستانی عوام وزیراعظم عمران خان سے دلی محبت رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...