اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا،حکومت کی تاریخ میں سکینڈلز ہی سکینڈلز ہیں ، پاکستان کرپشن کے ایک سو اسی ممالک کی فہرست میں ایک سو چالیسویں نمبر پر آگیا ،ملک کے سارے چور کابینہ کے ٹیبل پر بیٹھے ہیں ، ملک کے احتساب کے دعویدار شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا یا نکال دیا گیا، کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ہو ،سب کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ،عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ کے سامنے نام نہاد احتساب کے حالات ہر روز بگڑتے جارہے ہیں ،اسلام آباد کی تمام عدالتیں بند لیکن نیب کی عدالتیں کھلی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کے بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ انہیں کرونا ہوا ہے،اس ملک کے احتساب کے دعویدار شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا یا نکال دیا گیا،اس حکومت کا خاصہ ہے جو آدمی آتا ہے نہ اسکا پتہ چلتا نہ ہی جو جاتا ہے اسکا پتہ چلتا ہے،کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ہو،ایک جگہ فیل ہوتے ہیں دوسرے جگہ لگ جاتے ہیں،اس سب کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر بہت پریس کانفرنس کرتے تھے،ایک پریس کانفرنس کریں جس میں اپنے جانے کی وجوہات اثاثوں کی تفصیلات دیتے جائیں ،آپ کواپنے اثاثوں کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ چھ اکتوبر سے پہلے والے کاموں کا احتساب دینا پڑے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...