کراچی (این این آئی)معروف اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے بالی وڈ سے فلم کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں اداکار ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں ان سے ماضی میں بھارتی فلموں کی آفر سے متعلق سوال کیا گیا۔شمعون عباسی نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر وِشال بھاردواج نے فلم کی پیشکش کی تھی۔دوران انٹرویو اداکار کا کہنا تھا کہ مجھ سے 2 بار رابطہ کیا گیا، پہلی مرتبہ وشال بھاردواج چاہتے تھے کہ میں ان کی فلم میں کام کروں جس میں میرے مدمقابل پریانکا چوپڑا تھیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ فلم وقت کی کمی کی وجہ سے میں نہیں کرسکا تھا کیونکہ اس وقت میں پہلے ہی پاکستانی فلم ”وار” کی عکسبندی میں مصروف تھا، میرا اور پریانکا کا وقت سیٹ نہیں ہو پارہا تھا، جس کی وجہ سے مجھے معذرت کرنی پڑی۔شمعون نے بتایا کہ دوسری بار ہدایت کار رام گوپال ورما کی جانب سے مجھے فلم کی پیشکش ہوئی تھی، وہ چاہتے تھے کہ میں ان کی ٹیم کے ساتھ 6 سے 7 ماہ کا عرصہ گزاروں، ان کا مقصد تھا کہ پاکستانی اداکار ان کی انڈسٹری کے بارے میں ہر طرح سے آگاہ ہو، لیکن میرے پاس اس کے لیے وقت نہیں تھا۔واضح رہے کہ وِشال بھاردواج کی مقبول فلموں میں چاچی 420، حیدر اور اومکارہ شامل ہیں جب کہ رام گوپال ورما نے ستیا، کمپنی اور بھوت جیسی فلمیں بنائی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...