واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں پانچ لاکھ ڈالرز میں بچے کو خریدنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ربیکا لینیٹ ٹیلر نامی خاتون کو وال مارٹ میں موجود دوسری خاتون سے ان کے بچے کو مبینہ طور پر 5 لاکھ ڈالرز میں خریدنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔ٹیلر نے مبینہ طور پر 13 جنوری کو ہیوسٹن سے تقریبا 120 میل شمال میں ایک مقامی وال مارٹ میں ایک سالہ بچے کے ہمراہ خاتون سے رابطہ کیا۔ ٹیلر نے مبینہ طور پر خاتون کے بیٹے کے سنہرے بالوں اور نیلی آنکھوں پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون سے پوچھا کہ وہ اسے کتنے میں خرید سکتی ہے۔ٹیلر کے اس تبصرے میں بچے کی ماں ہنسنے لگی اس کا خیال تھا کہ یہ خاتون مذاق کررہی ہیں جس پر ٹیلر نے پہلے ڈھائی لاکھ ڈالرز میں بچہ خریدنے کی پیشکش کی تاہم ماں کے انکار کے بعد اس نے اپنی پیشکش بڑھادی ۔رپورٹس کے مطابق ماں کے انکار کرنے کے باوجود خاتون نے پارکنگ تک چیختے ہوئے بچے کی قیمت لگاتے ہوئے اسے خریدنے پر اصرار کیا تاہم ماں بچے کو کار میں لیکر چلی گئی اور پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد ٹیلر کو 18 جنوری کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹس ہیں کہ ٹیلر کو جمعرات کو ہیوسٹن کانٹی شیرف کے دفتر سے 50 ہزار ڈالرز کے بانڈ پر رہا کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر پر بچے کی فروخت یا خریداری کا الزام عائد کیا گیا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...