لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہٹلر سے بڑا ظالم اور دہشت گرد ہے، وقت آچکا ہے اقوام متحدہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کرنیوالی بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے۔گورنر پبجاب چودھری سرور نے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نا مکمل ہے، بندوق گولی اور ٹینک سے بھی بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کی نسل کشی پر یو این او کی خاموشی بھی شرمناک ہے۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک لمحہ کے لیے بھی خود کو کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتا، 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، کشمیری جس جرات کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ قابل تحسین ہے۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...