الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں ایم وی کے استعمال کا وعدہ نبھائے،شبلی فراز

0
228

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں ایم وی کے استعمال کا وعدہ نبھائے،اگر نجی فرم سے مشینیں قابل قبول نہیں تو الیکشن کمیشن کا کام ہے وہ جیسے چاہیے مشین حاصل کرے،،جس مشین کا انتخاب ہوگا اسکا عالمی ٹینڈر جاری ہوگا۔ بدھ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں ایم وی کے استعمال کا وعدہ نبھائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر نجی فرم سے مشینین قابل قبول نہیں تو الیکشن کمیشن کا کام ہے وہ جیسے چاہیے مشین حاصل کرے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ای وی ایم کے حوالے سے وزرت نے اپنا کام مقررہ وقت پر کیا ،ہم نے الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق مشین بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ صوبائی اسمبلیوں،پورے ملک میں مشین کے ڈیموز دیئے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے کسی مشین کا انتخاب کرے ،جس مشین کا انتخاب ہوگا اسکا عالمی ٹینڈر جاری ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کا مقصد کوئی خاص مشین نہیں،قانون بن چکا ہے کہ 2023 کے انتخاب ایم وی ایم پر ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ چیزوں کو روزانہ کی بنیادوں پر آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ وزات سائنس مشینیں تیاری نہیں کر سکتی تو الیکشن کمیشن خود ٹینڈر جاری کرے۔ انہوںنے کہاکہ قانونی طریقہ کار کے تحت ہم نے اپنا کام کیا۔