راولپنڈی (این این آئی)وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ”مکھی کی طرح عمران خان کو نکال پھینکنے ”کے بیان کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں پر آ گیا تو واقعی بہت خطرناک ہوگا، اپوزیشن پیچھے نہ ہٹے ، 23 مارچ کو سڑکیں بند ہوں گی اپوزیشن ذلیل وخوار ہو گی ‘ساڑھے تین سال میں کسی بل پر اپوزیشن حکومت کو شکست نہیں دے سکی ہے،یہ لوگ سیاسی شکست کھائیں گے،عمران خان ایماندار آدمی ہیں، ان کے اور اسٹیبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں،اپوزیشن کو پتہ لگ جائیگا ،3 مارچ کو وزیراعظم چین جارہے ہیں، اچھے نتائج نکلیں گے،ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر فواد چوہدری تفصیلی جواب دیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ 23 مارچ حساس دن ہے، اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسلام آباد کیا کرنے آرہے ہیں؟ کیا ایجنڈا ہے؟انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کوسڑکیں بند ہونگی، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرلے، ممکن ہے کہ 23 مارچ کو موبائل فون سروس بھی بند ہو، اسلامی دنیا کے سینکڑوں وزرائے خارجہ اسلام آباد آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن 23 مارچ کو آئے، اس کو سیاسی شکست اور ذلت نصیب ہوگی،یہ 23 مارچ کو اسلام آباد آئیں ہم کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں کسی بل پر اپوزیشن حکومت کو شکست نہیں دے سکی ہے، آپ کو مالیاتی بل پر بھی شکست ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے استعفوں اور پھر عدم اعتماد سے بھاگ گئی، اپوزیشن سے ہونا کچھ نہیں، عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ایسی نالائق اپوزیشن ملی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا؟ صرف عمران خان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں، عوام ساڑھے تین سال سڑکوں پر نہیں نکلی، ٹریکٹر ٹرالی پر بھی کوئی عوام نہیں نکلی۔انہوںنے کہاکہ صدارتی نظام اور ایمرجنسی کا معاملہ کابینہ میں نہیں آیا، 3 مارچ کو وزیراعظم چین جارہے ہیں، اچھے نتائج نکلیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان ایماندار آدمی ہیں، ان کے اور اسٹیبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں،
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...