ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور،دعوت وارشاد میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو اعلی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے اس کی منظوری دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون ڈاکٹر لیلی بنت حمد القاسم کو وزارت اسلامی امور میں سکریٹری برائے منصوبہ بندی و ڈیجٹلائزیشن تعینات کیا گیا ۔ڈاکٹر لیلی القاسم کو اپنے عہدے کے ساتھ وزیر اسلامی امور کے دفتر میں ادارتی کاموں کو بہتر بنانے، سروس کے معیار کو بلند کرنے اور شفافیت برقرار کھنے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔وزارت اسلامی امور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو بڑے عہدے پر فائز کرنا خواتین کو مواقع فراہم کرنے کی ضمن میں ہے جو وژن 2030 کی روح کے مطابق ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...