سی پی این ای کی میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہے’شہبازشریف

0
183

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ سی پی این ای کی میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہے ، ایسی رپورٹس آئیں گی تو پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس باقی رہ جائے گا اور نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا ۔رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اظہارِ رائے، میڈیا کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے آئینی حقوق کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔رپورٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے ۔میڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق ان عوامل میں سے ایک ہیں جن کے سبب پاکستان کی عالی کرپشن رینکنگ میں 16 درجے کا اضافہ ہوا ۔رپورٹ سے ہر جمہوریت ودستور پسند محب وطن پاکستانی کا سر افسوس اور ندامت سے جھک گیا ہے۔میڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر وفاقی اور صوبائی سطحوں پر اصلاحی اقدامات کرنا ہوں گے۔