اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے گورنر خیبر پختونخواہ کے صدارتی نظام متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے شاہ فرمان سے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کا صدارتی نظام نافذ کرنے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت گورنر خیبر پختونخواہ کے بیان کی وضاحت دے، ان کا صدارتی نظام کے حق میں بیان غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ گورنر آئینی اور پارلیمانی عہدہ ہے، تحریک انصاف کی جماعت کا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اب ثابت کرنے میں مصروف ہیں کہ ان کو نظام اچھا نہیں ملا۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ کل کو کہیں گے ہم کو حکومت کرنے کے لئے ملک بھی اچھا نہیں ملا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ پارلیمانی نظام پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی گورنر خیبر پختونخواہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...