واشنگٹن(این این آئی)امریکا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پرحوثی باغیوں کے حملے کے دوران امریکی فورسزنے پیٹریاٹ میزائل فائر کئے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسزنے حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائرکرنے کی جوابی کارروائی میں پرزمین سے فضا میں مارکرنے والے پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے۔کارروائی متحدہ عرب امارات کی فورسزکے ساتھ مشترکہ طورپرکی گئی۔پریس سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے وزیردفاع کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کوحوثی باغیوں کیخلاف ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اورمل کرکام کررہا ہے۔تمام خطرات کا متحدہ عرب امارات اوراس کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...