لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے باوجود اپنے گھر پر تقریب کے انعقاد پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو ٹھیک کردیں گے۔خبر رساں ایجن سی رائٹرز کے مطابق سینئر سرکاری ملازم سو گرے نے لاک ڈاؤن کے باوجود بورس جانسن کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزیراعظم کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حکومتی اقدامات کی وضاحت پیش کرنا مشکل ہوتا ہے۔جانسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں معذرت کرنا چاہتا ہوں، میں ان چیزوں کے لیے معذرت خواہ ہوں جو درست نہیں ہیں اور جس انداز میں اس معاملے کو حل کیا گیا اس پر بھی معافی کا طلبگار ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنقید سے سیکھنا ہو گا اور ہم ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنے اقدامات کے حوالے سے تبدیلیاں کریں گے، ہم اس معاملے کو حل کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہ مسئلہ کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہم کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جانسن کی رہائش گاہ پر ہونے والے کچھ پروگرام نہیں ہونے چاہیے تھے اور اس واقعے کو قیادت اور فیصلہ سازی کی سنگین ناکامی سے تعبیر کیا گیا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...