گیلانی کو مصروفیات ترک کرکے ایوان میں ہونا چاہیے تھا، احسن اقبال

0
296

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اپنی مصروفیات ترک کرکے ایوان میں ہونا چاہیے تھا، انہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے تھی،حکومت نے اسٹیٹ بینک بل ایوان میں بلڈوز کیا جس پر شرمندہ ہونا چاہیے،صدارتی نظام لانے کا کوئی طریقہ آئین میں نہیں، فضول بحث کی جارہی ہے،23 مارچ کا لانگ مارچ پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔عمران نیازی کو پتا نہیں ملک کیسے چلانا ہے اورسفارتکاری کیسے چلانی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔ قوم پوچھتی ہے سوا لاکھ انکم ٹیکس سے ایک کروڑ پرکیسے پہنچے۔احسن اقبال نے کہا کہ ثاقب نثار سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں جو اپنے ٹیکس اور تحفوں کا حساب نہ دے سکے آپ نے کیسے اسے صادق اورامین قراردیا۔سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائیدوں کو بحال کیا تاہم عثمان بزدار اور عمران خان نے 7ماہ میں بھی فیصلوں پرعمل نہ کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بے توقیری کرنے والے لوگوں سے حساب لینا چاہئے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے انقلاب کو تہس نہس کردیا گیا۔ 2017 میں چین سے 40 ارب کی پرائیوٹ انوسٹیمنٹ آنا تھی اب چین کے سامنے کشکول اٹھانے جارہا ہے۔ جوآئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کرتا تھا اس نے نیشنل بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا