اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گیس کا بحران نہیں، ملک میں حکومت کا بحران ہے، وفاقی حکومت نے بروقت گیس امپورٹ نہیں کرائی، گیس کی تقسیم پر آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہے وہاں پر گیس نہیں۔منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کراچی چیمبرز آف کامرس کے لوگ ملنے آئے، کراچی کے صنعت کاروں نے احتجاج کیا کہ انہیں گیس نہیں دی جا رہی، گیس کا بحران اسی وقت ختم ہوگا جب یہ حکومت جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بے ایمانی سے سینیٹ سے اسٹیٹ بینک بل پاس کرایا، حکومت کے پاس تو مطلوبہ تعداد بھی موجود نہ تھی، یہ بل ملک اور معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرتا ہے، سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ نون، اے این پی، جے یو آئی اور مینگل صاحب کی پارٹی کے لوگ بھی نہیں تھے، یہ اتنا اہم بل تھا، کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجا گیا؟وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رات 12 بجے بل کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا، ایسا بل پوری قوم کو غلام بنا دیتا ہے، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو پاس کرانے کے لیے حکومت نے چیئرمین سینیٹ کا سہارا لیا، چیئرمین سینیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کا حق استعمال کیا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے کاسٹنگ ووٹ استعمال کرنے پر سخت تشویش ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کی غلامی قبول کرنے کے لیے ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر الزام پچھلی حکومت پر لگا دیتی ہے، لوگ یہ باتیں سن سن کر پک گئے ہیں، تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں، بلاک ون میں 175 میٹر کی گہرائی پر کوئلہ ملا ہے، کوئلے سے جو بجلی پیدا ہو گی وہ سب سے سستی ہو گی، یہ بجلی پاکستان کو روشن کرے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر پارکر سے بجلی پیدا کر کے پورے پاکستان کو فراہم کریں گے، تھر پارکر بھی ترقی کرے گا، نا اہل حکومت نے وقت پر ایل این جی نہیں خریدی، گیس کی قلت کے باعث سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے، وہ وقت دور نہیں جب نا اہل حکومت سے چھٹکارا ملے گا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...