اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قونصلر سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کے مابین قریبی ربط بہت اہمیت کا حامل ہے، میری ہدایت پر، ہمارے تمام سفرا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے بروقت ازالے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ”ای کچہریاں”منعقد کر رہے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے، پاور آف اٹارنیز کی تصدیق کو آن لائن بنایا گیا ہے۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف، چیئرمین نادرا و دیگر وزارتوں کے سینیئر افسران شریک ہوئے، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری خیبر پختون خواہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں تشریف آوری پر آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں ہم نے قونصلر سروسز کے حوالے سے بہت سی مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی ہیںاس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے بہت سے سفراء نے اس اجلاس میں ورچوئل شرکت کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سنٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز تشکیل دی گئی جس کا آج پہلا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قونصلر سروسز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراء ،قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ویزا سروسز، شہریت کی تصدیق، ایمرجنسی سفری دستاویزات کا اجراء سمیت بہت سی خدمات شامل ہیں جو پوری دنیا میں ہمارے سفارتخانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قونصلر سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کے مابین قریبی ربط بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری ہدایت پر، ہمارے تمام سفرا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے بروقت ازالے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ”ای کچہریاں”منعقد کر رہے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے، پاور آف اٹارنیز کی تصدیق کو آن لائن بنایا گیا ہے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیر خارجہ کو نادرا کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں میں نئے کھولے گئے نادرا کاؤنٹرز اور پیش کردہ خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...