زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کرکے آئیں، چیف جسٹس پاکستان

0
208

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاہے کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے لہذا وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے کمرہ عدالت آمد پر وکلا کی جانب سے جسٹس عمر عطا بندیال کو مبارکباد پیش کی گئی۔وکلا نے کہا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کرکے آئیں اور التوا سے گریز کریں۔اس موقع پر سینئر وکیل نعیم بخاری تغ مول کہ میں آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے۔ وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہ بھی لگایا۔