حکومت نے ہیلتھ کارڈ کیلئے محکمہ صحت کو25ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا

0
243

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ کے لئے محکمہ صحت کو25ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی مد میںرواں سال 60ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے 25ارب کے فنڈزسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے حوالے کئے۔فنڈ زپرائیویٹ ہسپتالوں کے بقایاجات کے لئے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو دیا جائے گا۔پنجاب حکومت پروگرام پر400ارب کا بجٹ تین سالوں میں خرچ کرے گی۔ہیلتھ انشورنس پروگرام پر لاہور سمیت پنجاب کی چار ڈویژنز میں باقاعدہ علاج شروع ہو چکا ہے ۔