اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما عبد الحمید لون نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اپنے بیان میں عبدالحمید لون حریت رہنما نے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا اس علاقے کے غیور عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے پاکستانی اقدام کو بھارت کے سامراجی اقدام کے ساتھ جوڑنا ایک غیر حقیقت پسندانہ سوچ ہے۔عبدالحمید لون حریت رہنما نے کہاکہ بھارت جموں و کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان گلگت بلتستان سمیت پورے جموں و کشمیر کے حق خودارادیت کا حامی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی حیثیت غاصب کی ہے جبکہ پاکستان پشتیبان اور وکیل ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کے طرز عمل میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر جبری قابض ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت جھوٹے دعوں سے مقبوضہ جموں کشمیر کی آئینی اور قانونی حثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے۔عبدالحمید لون حریت رہنما نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مستقل کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے اندر مضمر ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...