پاکستان میں کورونا کے وار، مزید 37 اموات،دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

0
290

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کرونا کے مزید 37افراد چل بسے ، دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 799 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 ہزار 786 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 553 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 87 ہزار 168 زیرِ علاج مریضوں میں سے ایک ہزار 668 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 327 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 لاکھ 42 ہزار 955 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 18 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار 557 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 62 لاکھ 581 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 30 لاکھ 33 ہزار 174 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 53 ہزار 112 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 906 ہو گئیں۔