لاہور(این این آئی) ترک فلمیں اب پاکستانی سینماؤں میں بھی اپنے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔ پہلی فلم ”آئیلا” رواں ماہ 11 فروری سے ملکی سینماؤں کی زینت بنے گی۔ پاکستانی شائقین کو معیاری فلمیں فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں گیارہ فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ”آئیلا” دنیا بھر میں شائقین کی پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ یہ فلم اردو زبان میں پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پہلی ترک فلم ہوگی۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو مینجر شیخ عابد رشید نے بتایا کہ ”آئیلا” کو خصوصی طور پر اردو زبان میں ڈب کروایا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک خوبصورت بچی ”آئیلا” کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جو ایک ترکش فوجی کو میدان جنگ میں ملتی ہے، ترک فلمیں دنیا بھر میں اپنا معیار رکھتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ترک فلمیں اپنی معیاری پروڈکشنز اور اچھوتے آئیڈیاز کی بدولت پہلے ہی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں اور مذکورہ فلم بھی اپنی جذباتی کہانی اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث شائقین کی توجہ سمیٹ چکی ہے، آئیلا کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاچکا ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...