پاکستانیوں کو لتامنگیشکر سے غیر معمولی محبت تھی’ اداکارہ شبانہ اعظمی

0
249

لاہور(این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو لتامنگیشکر سے غیر معمولی محبت تھی۔شبانہ اعظمی نے برسوں پہلے اپنے دورہ پاکستان کے دوران لتا منگیشکر کے لیے پاکستانیوں کی غیر معمولی محبت اور تعظیم کو یاد کیا۔شبانہ اعظمی نے کہا مجھے یاد ہے بہت سال پہلے جب میں پاکستان کے دورے پر گئی تھی تو لتاجی کے لیے پاکستانیوں کی محبت کا اظہار غیر معمولی تھا۔ مجھے کہا گیا تھا اگر لتا جی پاکستان میں پرفارم کریں تو ہم اپنی تمام طاقت لگاکر بھی لتامنگیشکر کے دیوانے مداحوں کو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے خود پر قابو پانے سے روک نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی صرف متحد کرسکتی ہے تقسیم نہیں۔ لتا منگیشکر کی آواز کے جادو نے انسان کی بنائی ہوئی تمام رکاوٹوں کو پار کردیا۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرا تعلق اس دور اور ملک سے ہے جہاں لتا جی رہتی تھیں۔ وہ کسی اور جیسی نہیں تھیں