ممبئی (این این آئی)لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران دعا کے بعد پھونکنے کے انداز پر بالی ووڈ کے کنگ خان جہاں انتہا پسندوں کی تنقید کی زد پر ہیں وہیں سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں جب کہ بھارتی اداکارائیں بھی شاہ رخ کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا شاہ رخ خان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں اور انہوں نے کہا کہ بطور معاشرہ ہم اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ ہمارے خیال میں دعا بھی تھوکنا ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے شاہ رخ خان کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو آئینہ دکھایا کہ ایک ایسے اداکار کی بات کی جارہی ہے جس نے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی نمائندگی کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ سیاست اتنی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ واقعی افسوسناک ہے۔اس کے علاوہ راکھی ساونت نے بھی شاہ رخ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔راکھی نے کہا کہ جو لوگ بھی یہ کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، شاہ رخ لیجنڈ ہیں اور بہت بڑے اسٹار ہیں، وہ لتا جی کی میت پر دعا پڑھ کر پھونک رہے تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...