اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات مصری سفیر طارق دہروگ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرگفتگو کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مصر خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اس کا استحکام اور ترقی خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ امر قابل مسرت ہے کہ مصر، صدر عبدالفتاح السیسی کی قابل قیادت میں سیاسی استحکام اور سلامتی کی جانب گامزن ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارے دونوں ممالک کے عوام مشترکہ عقیدے،یکساں ثقافتی وابستگی کے بندھن سے بندھے ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر نقطہ نظر میں یکسانیت خوش آئند ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری گذشتہ سال دورہ مصر کے دوران، صدر السیسی اور وزیر خارجہ سامع شکری کے ساتھ بہت سود مند ملاقاتیں ہوئیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان مصری وزیر خارجہ سامع حسن شکری کے دورہ پاکستان اور اسلام آباد میں چوتھے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے جلد انعقاد کا منتظر ہے۔مصری سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور مصر کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...