اسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی ۔ جمعہ کو وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں بطور سفیر نامزدگی پر امیر خرم راٹھور کو مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہر آڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کی بطور سفیر تقرری سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے سفراء کو اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے جو اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھجوا کر ملک کے معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امیر خرم راٹھور نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...