اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلئے جمہوریہ کوریا کی امیدوار محترمہ کانگ کیونگ وانے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہترین سفارت کار، سابق وزیر خارجہ اور سیاستدان ہونے کے ناطے ، آپ کا تجربہ متاثر کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایشیا پیسیفک ریجن سے تعلق رکھنے والی تجربہ کار خاتون امیدوار کے طور پر، آپ ILO کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔انہوںنے کہاکہ جنیوا میں عوامی سماعت (جنوری 2022) میں آپ کا نقطہ نظر اور ترجیحات کا اظہار قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وبائی مرض نے دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، ملازمین ، کارکنان اور آجر اس وبائی مرض سے یکساں طور پر متاثر ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ مناسب ترقیاتی فنانسنگ، اور ویکسین ایکویٹی، معاشی بحالی کیلئے معاون ثابت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان، ILO گورننگ باڈی کے رکن کے طور پر، ان اہم عالمی ترجیحات کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم اگلے ڈائریکٹر جنرل ILO سے، ترقیاتی فنانسنگ، قرض سے نجات، ویکسین ایکویٹی، اور منصفانہ عالمی مالیاتی ڈھانچے کے قیام، سماجی اور اقتصادی عدم مساوات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے جمہوریہ کوریا کی امیدوار محترمہ کانگ کیونگ وا نے توصیفی جملوں پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...