راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں 2 ارب 6 کروڑ روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے دو لوپ، راولپنڈی اور اٹک میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا مبینہ ٹیکا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اٹک رنگ روڈ منصوبے میں شامل ہی نہیں تھا لیکن پھر بھی سابق کمشنر محمد محمود نے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید سے مل کر زمین حاصل کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کو 2 ارب 3 کروڑ روپے دے دیے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق کمشنر محمد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم تابش اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ گرفتار ہوئے جن کی بعد میں ضمانت ہو گئی، ایک ملزم عبداللہ بیرون ملک فرار ہے جبکہ ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید کے خلاف محکمانہ انکوائری کے لیے چیف سیکرٹر ی کو خط لکھا جا چکا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان نے 2020 میں راولپنڈی اور اٹک میں رنگ روڈ کے لیے غیر قانونی طور پر زمین خریدی، 2021 میں مقدمہ درج ہوا، تینوں ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
ایران کے مسئلے پر قطر نے بہت زیادہ مدد کی ، ٹرمپ
دوحہ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے مسئلے پر قطر نے امریکا کی بہت زیادہ مدد کی ہے۔میڈیارپورٹس...
ٹرمپ کا دورہ دونوں ممالک کی مضبوط اقتصادی شراکت داری کوظاہر کرتا ہے ،...
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی اقتصادی...
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...