ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینیر احمد العوہلی نے العربیہ پر ملٹری ٹیریا پروگرام کی پہلی قسط میں سعودی عرب میں فوجی صنعتوں کو مقامی بنانے کے ستونوں کا انکشاف کرتے ہوئے تین ستونوں پر انحصار کی طرف اشارہ کیاہے اورکہاہے کہ عسکری تیاریاں پروگرام میں فوجی صنعت کو آگے بڑھانے کے لیے اخراجات، صنعت اور تحقیق کی کارکردگی جیسے تین اہم اہداف مقرر کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شاہ عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے تعمیر کی گئی فوجی صنعتیں ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں عروج تک پہنچ رہی ہیں اور انہوں نے فوجی معاہدے مقامی صنعت سے منسلک کیے ہیں۔العوھلی نے نشاندہی کی کہ ملٹری اتھارٹی 2017 میں سعودی عرب کے وژن 2030 کے حصول کے لیے قائم کی گئی تھی تاکہ فوجی صنعتوں پر سعودی اخراجات کا 50 فیصد مقامی بنایا جا سکے۔اس مختصر عرصے میں اتھارٹی نے فوجی اخراجات کو مقامی بنانے میں 6 فیصد پیش رفت کرنے میں کامیابی حاصل کی جو تقریبا 2 سے بڑھ کر 2021 میں 8 فی صد ہوگئی ہے۔ملٹریٹیریا کی پہلی اقساط میں سعودی عرب اور افریقہ میں امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے سی ای او ریٹائرڈ کرنل جوزف رینک نے شرکت کی۔ انہوں نے لاک ہیڈ مارٹن کی طرف سے مصری فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کو دی گئی نئی صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی 123جے سپر ہرکولیس طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بات کی، جو کہ ممکنہ ڈیل کے تحت مصری فوج کو دیا جا سکتا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...