کراچی(این این آئی)اداکارہ و میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دے دیا۔اداکارہ متھیرا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کی۔ متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بیسٹ فرینڈ ہے تو انہوں نے کہا نہیں۔ پھر متھیرا نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں دوست بہت کم ہوتے ہیں۔ متھیرا نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اداکارہ متھیرا نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت دفعہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے اور نکلتا کچھ ہے اور میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے۔متھیرا نے شادی کے لیے پیسے کو ضروری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کبھی شادی کروں گی تو دیکھوں گی کہ جس شخص سے شادی کررہی ہوں وہ مالی طور پر مجھ سے زیادہ مستحکم ہو۔متھیرا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے بے نظیر بھٹو بہت پسند ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے پرویز مشرف کا وقت بھی اچھا لگتا تھا۔ مجھے وہ وقت بھی پسند تھا جب زرداری صدر تھے۔ متھیرا نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان عظیم کرکٹر لیکن بہت برے سیاستدان ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...