ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ ماہیکا شرمانے پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی ”نرس” بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ماہیکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی وہ پہلے شخص تھے جنہیں وہ پسند کرتی تھیں۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران کہا مجھے شاہد آفریدی کے انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہنے کے فیصلے نے بہت زیادہ افسردہ کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ان کی ”نرس” بننا چاہتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ مجھے شاہد آفریدی کی نرس بننے کا موقع ملے، یہ ویلنٹائن ڈے ہے اور میرا پہلا پیار تکلیف میں ہے، یہ چیز مجھے اداس کررہی ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے دو روز قبل کمر میں درد کی وجہ سے پی ایس ایل 7 درمیان میں ہی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔انہوں نے پی ایس ایل 7 چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا میری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کو اچھے انداز میں ختم کروں لیکن میری کمر کے نچلے حصے کی انجری 15 سال پرانی ہے اور میں اسی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں مگر اب یہ اس حد بڑھ گئی ہے کہ گھٹنوں سے پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔اگر بات کریں بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما کی تو وہ بھارتی ٹی وی کے شو ”ایف آئی آر” اور ”رامائن” میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ”چلو دلی” اور ”مردانی” سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مقابلہ حسن جیت کر مس ٹین نارتھ ایسٹ بھی رہ چکی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...