نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں ہندوانتہاپسند بے لگام ہوگئے، مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں باحجاب طالبات کوہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔بھارتی ٹی وی کیے مطابق بھارت میں ہندوانتہاپسند غنڈوں نے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے لئے حصول علم مشکل بنا دیا۔مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں باحجاب طالبات کوہندوانتہاپسندوں غنڈوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 باحجاب طالبات اسکول میں داخل ہوئیں تو وہاں پہلے سے موجود ہندوانتہاپسند لڑکوں نے ان کے لباس پرجملے کسے اورہندوں کے مذہبی نعرے لگا دئیے۔اسکول پرنسپل نے طالبات کی شکایت پرہندوانتہاپسند لڑکوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا طالبات کوحجاب اتارنے کا حکم دے دیا۔بھارت میں ہندوانتہاپسند تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...