اسلام آباد(این این آئی) گور نر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ہے، اسکے ذریعے آنا لائن ادائیگیوں میں مدد حاصل ہوگی۔ منگل کو پاکستان کے پہلے انسٹنٹ پے سسٹم راست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ہے، اسکے ذریعے آنا لائن ادائیگیوں میں مدد حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹلائزیشن پر زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کا یہ نظام دنیا کے بہت کم ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، امریکا بھی اب تک ڈیجیٹیل بینکنگ کا نظام استعمال نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ راست کے ذریعے بینکاری میں جلد از جلد کی جاسکتی ہے جو فوری لین دین کا حصہ ہے، اس کے ذریعے لین دین سے میں کوئی خفیہ چارجز بھی نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ادائیگی کے لیے راست کو آسان بنایا ہے، اس میں صرف صارفین کو اپنے نمبر سے ایک آئی ڈی رجسٹرڈ کروانی ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ راست کی اولین ترجیح ان کے صارفین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بینکاری کے لیے ہمارے پاس اداروں کی درخواستیں آرہی ہیں اس پروگرام میں 5 اداروں کو لائسنس کا اجرا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بینک اب عام شہریوں کو بھی قرض فراہم کررہے ہیں،راست ، ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب پرپا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ راست کے چار خصوصی جزو ہیں، اس کے ذریعے فوری ادائیگی ہو گی
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...