اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ راست سے نقد کے بجائے سیونگ کا رجحان بڑھے گا۔ وہ منگل کو ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ”راست” کا اجراء کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب میں نے بینکاری کا شعبہ اختیار کیا تھا تو چیک کے ذریعے لین دین کی جاتی تھی اور اس میں کئی دن لگ جاتا کرتے تھے، لیکن راست سے منٹوں میں ترسیلات کرلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں نے بہت محنت کی ہے اور جب یہ پرسن ٹو پرسن سے پرسن ٹو مرچنٹ پر جائے گا، جس سے بینک سیونگ میں مزید اضافہ ہوگا، اور یہ ہمارا اگلا قدم ہے۔انہوںنے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سے آئی ٹی کی نمو میں خاصہ بڑا انقلاب آئے گا، کیونکہ ایلیکیشن کی بناوٹ آئی ٹی کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ راست پروگرام کے ذریعے سے نقد سے بجائے سیونگ کیش کا رجحان بڑھے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ احساس پروگرام، کامیاب جواب پروگرام اور دیگر پروگرامز کو بھی راست میں شامل کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ متوسط طبقے کی مدد کر لیے وزیر اعظم مزید اقدامات کا اعلان کرنے جارہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہ بینکنگ سیکٹر بہت ترقی کرچکا ہے،ایک زمانے میں رقوم کی منتقلی میں کئی کئی دن لگ جاتے تھے تاہم راست کے ذریعے اب یہ کام سیکنڈز میں ہوگا۔ بینکنگ کے شعبہ میں انقلاب آ چکا ہے اس سے ای کامرس میں بھی اضافہ ہو گا اور نہ صرف افراد کے مابین بلکہ کاروباری اور تجارتی لین دین کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی اور راست کو بروئے کار لایا جائیگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...