لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا اس حکومت کے سر ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہر پندرہ دن پر عوام کی جیب پر ڈاکہ مارا جاتا ہے،سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو دا ئوپر لگا دیا ہے،آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے،اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے،گزشتہ سال بھی پیٹرول کی قیمت میں 40روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...