شادی کے بعد کترینہ نے دوبارہ شوٹنگ شروع کردی، سلمان کیساتھ ممبئی سے روانہ

0
234

ممبئی (این این آئی)کترینہ کیف کی شادی کے بعد سلمان خان اور کترینہ ایک بار پھر فلم کے لیے متحد ہوگئے۔ دونوں اسٹارز اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لیے ایک ساتھ دوبارہ ممبئی سے شوٹنگ مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی ممبئی ایئرپورٹ پر پاپارازی کی جانب سے لی گئی تصویر بھی زیرگردش ہے۔خیال رہے کہ کترینہ کیف شادی کے بعد پہلی مرتبہ سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کرتی نظر آئیں گی۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ دونوں اسٹارز آؤٹ ڈور شوٹنگ کو جلد ختم کردیں گے اور نئی دہلی میں ان کی فلم کے لیے آخری شوٹنگ ہوگی۔