لندن(این این آئی)برطانیہ نے کہاہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر حتمی فیصلے کا وقت آگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت ایران پر واجب الادا تاریخی قرض کی ادائیگی کے لیے پرعزم ہے اور وہ فوری طور پر ادائیگی کے آپشنزکا جائزہ لے رہی ہے۔بیان میں کہاگیاکہ حقیقت پسندانہ طور پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطلب یہ ہے کہ ایران کو قابل اعتماد اور دیرپا اقتصادی مفادات حاصل ہوں۔ امریکا کی ٹھوس عزم کی کمی کسی بھی معاہدے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔سنہ 2015 کے جوہری معاہدے میں تہران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کے بدلے اس پر عائد پابندیوں میں نرمی شامل تھی، لیکن امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں 2018 میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی اور اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں۔ دوسری جانب ایران اپنے وعدوں سے مکر گیا۔