لاہور( این این آئی)شاہدرہ کے علاقہ جیا موسی کے قریب ماں اوربیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوںکو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ، سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جیا موسی میں رہائش پذیر 45سالہ بشری اور 25 سالہ ثنا ء کو گھر کے اندر تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طو رپر تایا زاد ملزم مبار ک نے رشتے کے تنازعہ پر قتل کیا ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شاہدرہ میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزم مبارک نے اپنی بھابھی اور اس کی والدہ کو تیز دار آلے سے قتل کیا، ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بتایاگیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طو رپر رشتے کے تنازعے پر قتل کیا گیا ۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیونے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ قتل کے تمام محرکات اور پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کی فوری یقینی بنایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...