پاکستان، مزید 49 کورونا مریض چل بسے ، دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

0
232

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 465 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 ہزار 792 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 877 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 73 ہزار 29 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 534 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 88 ہزار 517 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 553 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 758 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 لاکھ 39 ہزار 218 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 20 کروڑ 32 لاکھ 27 ہزار 145 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 35 لاکھ 42 ہزار 689 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 36 لاکھ 95 ہزار 298 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 60 ہزار 670 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 724 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 390 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 78 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 153 ہو گئیں