ہر عمر میں سیکھنے کا ہنر رکھنے والا انسان زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ‘ عرفان کھوسٹ

0
255

لاہور( این این آئی) سینئراداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فن کی دنیا میں کئی دہائیاں گزار چکا ہوں لیکن سیکھنے کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے جیسے کیرئیر کے پہلے روز تھا ،ہمارے خاندان کی چار نسلوں نے فن کی خدمت کی ہے جو ایک منفرداعزازہے۔ ایک انٹر ویو میںعرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے کم عمری میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کر دیا تھا اور اس کے ساتھ پی ٹی وی کے ذریعے چھوٹی سکرین کی جانب آ گیااوراس سلسلے کو پانچ دہائیوں سے کچھ زیادہ عرصہ ہوگیا ہے ۔ میں نے اس عرصے میں بہت کچھ سیکھاہے اور آج بھی سیکھ رہا ہوں ۔میرے خیال میں انسان کو ساری زندگی سیکھتے رہنا چاہیے اور اگر اس میں ہر عمر میں سیکھنے کا ہنر آ جائے تو وہ شخص کبھی بھی ناکام نہیں کھا سکتا۔