واشنگٹن(این این آئی )امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان)نے ایک نئی رپورٹ میں پہلی مرتبہ اعلانیہ طور پر انکشاف کیا ہے کہ عراق میں امریکا کی مخالف ایرانی ملیشیائوں کا عراقی سیکورٹی اداروں کے اندر وسیع اثر و رسوخ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان کے انسپکٹر جنرل نے خطے میں امریکی عسکری کارروائیوں کے بارے میں نئی رپورٹ کانگریس میں پیش کی۔ رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ ایران اور اس کی حلیف ملیشیائیں ابھی تک عراقی سیکورٹی فورسز بالخصوص وفاقی پولیس اور ہنگامی فورسز کے بعض عناصر کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتی ہیں۔ ان میں عراقی فوج کی پانچویں اور آٹھویں ڈویژن شامل ہے۔تاہم عمومی صورت میں اریانی مفادات یا ایرانی ملیشیائوں کے لیے ہمدردی رکھنے والے افسران سیکورٹی اداروں کے تمام شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔یہ رپورٹ سرکاری طور پر امریکا کی جانب سے پہلا اعتراف ہے کہ ایران عراقی سیکورٹی اداروں کے بڑے سیکٹروں میں سرائیت کر چکا ہے۔اگرچہ ایران کا اثر و رسوخ کئی دہائیوں سے ایک کھلا راز رہا ہے تاہم امریکی وزارت دفاع نے عراقی وزارت داخلہ کو مالی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس گریک اسٹیوب نے جو ایوان نمائندگان میں خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ اس بات کو ثابت کرتی ہے جو ہم طویل عرصے سے جانتے ہیں اور وہ یہ کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیائیں عراقی وفاقی پولیس اور وزارت داخلہ کے اندر سرائیت کر چکی ہیں۔ایسے وقت میں جب جو بائیڈن کی انتظامیہ ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدے طے کرنے کے آخری مراحل میں ہے، غالب گمان ہے کہ امریکا عراقی وزارت داخلہ اور فیلق بدر تنظیم کے لیے مالی رقوم کی فراہمی منقطع نہیں کرے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...