ترقی پذیر ممالک کو لاحق قرضوں کا بحران شدت اختیارکرگیا، ورلڈ بینک کا انتباہ

0
392

نیویارک(این این آئی)غریب ممالک کو درپیش اس بحران کی نشاندہی عالمی بینک نے کہاہے کہ قرضوں کے سر اٹھاتے بحران کی وجہ سے غریب ممالک کے مجموعی حالات بہت مشکل ہو جائیں گے۔ اس وقت ترقی پذیر اقوام کو عالمی کساد بازاری کی شدت کا بھی سامنا ہے۔دنیا کے بعض غریب ترین ممالک کو درپیش قرضوں کے بحران کی بڑی وجہ کووڈ انیس کی وبا ہے۔ رواں برس 70 فیصد سے زائد کم آمدن والی اقوام کو قرضوں کی اضافی قسطوں کی ادائیگی کی مد میں 11 بلین ڈالرکا سامنا ہے۔ یہ سن 2020 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غریب ممالک کو درپیش اس بحران کی نشاندہی عالمی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ان قرضوں کے معاملے کو مخفی غیر شفاف قرضے قرار دیا اور ان کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد اور چھوٹے کاروبار رکھنے والوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اپنی توجہ عالمی اقتصادیات کے چند مخصوص پہلووں پر مرکوز کی ۔ ان میں خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے ممالک کی معاشی ترقی پر بھی نظر رکھی گئی ۔ورلڈ بینک کی سالانہ رپورٹ کا عنوان مالیات برائے منصفانہ ریکوری تجویز کیا گیا ۔ اس میں بحث کی گئی کہ غیر مستحکم مالیاتی نظام کی وجہ سے ترقی پذیر معیشتوں پر قرضوں کا بوجھ پہاڑ کی ہیئت اختیار کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے انہیں دوسرے مالیاتی مسائل کا سامنا ہے، جن میںبڑھتی افراطِ زر اور شرحِ سود خاص طور پر اہم ہیں۔سالانہ رپورٹ میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے تحریر کیا کہ افراطِ زر سے اٹھنے والے اقتصادی بحران کے ساتھ بلند شرحِ سود اصل میں کمزور مالیاتی سلسلے کا شاخسانہ ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ کورونا وبا نے اقتصادی چیلنجز کو زیادہ شدت کے ساتھ واضح کر دیا