ممبئی(این این آئی) ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی” ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار ہوگئی۔بالی ووڈ کے مایا ناز فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی” میں اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو کہ 1960 کی دہائی کے دوران ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا کماٹھی پورہ کی سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں سے ایک تھیں۔ فلم رواں ماہ 25 فروری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم فلم کی ریلیز خطرے میں پڑگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گنگو بائی کی فیملی نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں اور دونوں پرہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔گنگوبائی کے گود لیے ہوئے بچوں کے وکیل ایڈوکیٹ نریندر دوبے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ ان کی ماں کو اسکرین پر ایک خراب عورت کے طور پر دکھایا جائے۔وکیل نے کہا کہ صرف پیسوں کی خاطر ایک عورت کو خراب دکھایا جارہا ہے یہ انسان کے کردار کو مارڈالتا ہے۔ یہ صرف ماں اور بیٹے کی بات نہیں بلکہ یہ ہر عورت کے عزت اور وقار کی بات ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...