بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حکام کی طرف سے طالبات کے حجاب کو زبردستی ہٹانے کا معاملہ روز بہ روز شدت اختیار کر رہا ہے اور اب تدریسی عملہ بھی اس سے متاثر ہونے لگا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے شہر ٹمکور Tumkur میں ایک کالج کے شعبہ انگریزی انگریزی کی ایک معلمہ نے حجاب ترک کرنے کا کالج پرنسپل کا حکم ماننے کے بجائے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ان کے استعفیٰ کے خط میں کہا گیا کہ وہ گزشتہ تین برس سے کالج کے اندر حجاب پہن رہی تھیں۔انہوںنے پرنسپل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اب انگلش مضمون کے لیکچرر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں کیونکہ آپ نے مجھ سے حجاب ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جو میں آپ کے کالج میں 3 سال سے پہن رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کا حق ایک آئینی حق ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، میں آپ کے غیر جمہوری عمل کی مذمت کرتی ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...