واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس یوکرین پرحملے کے لئے بہانہ تلاش کررہا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کسی بھی وقت فوجی کارروائی کرسکتا ہے تاہم مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔اس سے قبل روس نے یوکرین سے کچھ فوجی واپس بلانے کا دعوی کیا تھا لیکن یوکرین کے صدر اورامریکا نے روسی دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہاتھاکہ روسی فوجیوں کی واپسی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...