بھارتی لوک سبھا کے آدھے ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے،وزیراعظم سنگاپور

0
436

سنگاپور سٹی (این این آئی)سنگاپورکے وزیراعظم لی شین لا نے کہاہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم لی شین لا نے کہا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک کے مقدمے درج ہیں۔سنگاپورکے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہوتے گئے۔ مجرمانہ اورخلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث یہ ہوا۔