اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی میٹنگ میں ہمارے ممبران اسمبلی بہت پریشان تھے، عام آدمی پریشان ہے اس لیے ہمارے ممبران بھی پریشان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پوری پارٹی نے پرویزالٰہی پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کا اختیار دیا، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے پر پارٹی ممبران نے تشویش کا اظہار کیا۔کامل علی آغا نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے کہا جو بھی فیصلہ ہوگا عوام اور ملک کے بہتر مفاد میں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگر کسی نے کچھ کرنا ہوتا ہے تووہ دنوں میں نہیں گھنٹوں میں فیصلہ کرتے ہیں،فیصلے ایک سے 2 ہفتوں کے دوران ہو جانے چاہئیں، فیصلوں میں ریاست کا دخل تو ہوتا ہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...