منڈی بہائو الدین (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا ہماری بڑی غلطی تھی،شریف خاندان کے ہر پلان کیلئے تیار ہیں، انہیں صرف شکست نہیں ہوگی جیل بھی جائیں گے،آج عدالتیں آزاد ہیں ،اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں؟مریم صاحبہ کہتی ہیں میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی کو بلیک میل کریں،30 برس بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، جب تک زندہ ہوں کبھی این آر او نہیں ملے گا، قوم کا پیسہ واپس کرنے تک ڈاکوؤں کے پیچھے جاؤں گا۔جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے کبھی ایک بیماری تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہونے کی باتیں سامنے آئیں، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید نواز شریف آج گئے یا کل، لیکن ایسا نہ ہوا، دراصل ہم نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکوؤں کا گلدستہ ہے اس گلدستے میں شامل ایک شخص کو مولانا نہیں کہوں گا جو ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے کی بات کرتا ہے، فضل الرحمان بارہواں کھلاڑی ہے، تین سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بجائے سولر پر چل رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چوروں میں ایک بڑا میاں ہے تو ایک چھوٹا میاں، چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے وہ بتائے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپیہ کیسے آگیا؟ شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کی مشکل پڑگئی، جب بھی یہ کیس سنا گیا تو وہ پکڑے جائیں گے، یہ لوگ صادق اور امین نہیں جب کہ میں نے خود کو صادق اور امین ثابت کیا اور جو کچھ عدالتوں نے مانگا انہیں دیا، آپ کیوں عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے ہیں؟انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز یہ بتادیں کہ چوہدری شوگر مل میں 80 کروڑ روپیہ آپ کے نام پر کہاں سے آیا؟ وہ بھی ڈری ہوئی ہیں اس کیس سے، یہ لوگ تحریک عدم اعتماد اس لیے چاہتے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور ہم پھر سے بچ جائیں۔عمران خان نے کہا کہ مہنگائی ہوگئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے، میں یہ سوچتا ہوں کہ مہنگائی کس طرح کم کرسکوںِ، صحافیوں سے درخواست ہے کہ جب مہنگائی آئے تو یہ بھی بتائیں کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ کورونا کے بعد دنیا بھر میں سپلائی لائن بند پڑی ہے، اشیا کی قلت کے سبب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں، 40 ڈالر بیرل پر ملنے والا پیٹرول اب 90 ڈالر فی بیرل مل رہا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...