منڈی بہائو الدین (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی ہے، اس لیے سارا وقت یہی سوچتا ہوں کہ عوام کیلئے کیا کروں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافی عوام کویہ بھی بتائیں کہ مہنگائی کیوں ہے، کورونا کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی اور چیزیں مہنگی ہو گئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آج سے آٹھ نو ماہ پہلے پیٹرول 40 ڈالر پر تھا جو اب 90 ڈالر تک جا پہنچا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ آپ پر بوجھ کم کریں اور آپ پر مزید بوجھ نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک چل رہا ہے، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن اور ایکسپورٹ ہے، ہماری کبھی اتنی آمدنی نہیں تھی جو آج ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کبھی اتنا پیسہ نہیں بھیجا جتنا اب بھیجا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...